اچھی اور بری صحبت کے أثرات
اچھی اور بری صحبت کے أثرات الحمدللّٰہ رب العالمین،والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد ﷺ،وعلی آلہ وصحبہ ومن دعا بدعوتہ الی یوم الدین۔أما بعد اچھا دوست وہ ہے جو اللہ کا مطیع وفرمانبردارہو ،اس کے اوامر کی پابندی کرنیوالا ،منہیات سے دور رہنے والا،فرائض کو ادا کرنے والا،سنن کی پابندی کرنے والا،حدود اللہ کا لحاظ رکھنے والا،اچھے اور اعلی اخلاق سے پیش آنے والا،برے اخلاق سے بچنے والا،صلہ رحمی کرنے والا،والدین سے حسن سلوک کرنیوالا ، ہمسائے سے احسان کرنے والا،بردبار عاجز ،لوگوں کے کام آنے والا اورلوگوںکواذیت دینے سے دور رہنے والا ہو۔ برا دوست: وہ ہے جو اللہ اور اس کے رسول کا باغی ہو،فرائض میں کوتاہی کرنے والا،منہیات میں جرأت کرنے والا،حدود اللہ کو پامال کرنے والا،برے اخلاق سے پیش آنے والا،قطع رحمی کرنے والا،والدین کا نافرمان،ہمسائے سے برائی کرنے والا،جلد اور بہت زیادہ غصہ کرنے والا،متکبراور لوگوں کو اذیت دینے والا ہو۔گویا کہ عقیدہ عمل اور سلوک کرنے میں دین سے منحرف ہو۔ اچھی صحبت کے اثرات:بے شک انسانی زندگی پر اچھی صحبت کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اچھا دوست آپ کو خیر اور بھلائی کی جا...